حیدرآباد۔19۔مارچ (اعتماد نیوز)الیشکن کمیشن آف انڈیا کے ڈی جی اکشئے راؤت
نے آج کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر زرد میڈیا پر کڑی نظر رکھی
جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میڈیا سرٹفکیشن مانٹرنگ
کمیٹی اسکی
راست نگرانی کریگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے تحت اشتہارات کو بھی اس دائرہ میں
شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا چینلس کو حکم دیا کہ وہ عین انتخابات
48گھنٹوں پہلے کسی قسم کے انٹرویوز اور مباحثے نشر نہ کریں۔